ماہ رمضان المبارک کے موقع پر دینی مبلغین کے اجتماع سے آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کا سالانہ اہم خطاب

ماہ رمضان المبارک کے موقع پر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی دینی مبلغین کے اجتماع سے ایک اہم خطاب کیا۔
اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔
23 فروری کی شام ماہ رمضان المبارک 1446 ہجری کے موقع پر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی دینی مبلغین کے اجتماع سے ایک اہم خطاب کیا۔
یہ اہم خطاب خود سازی اور دوسروں کی خدمت کے سلسلہ میں ماہ رمضان المبارک کے موقع پر ایک اہم خطاب تھا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہر مسلمان کو اس مہینے میں روحانی ترقی اور ہدایت کا موقع تلاش کرنا چاہیے۔
ماہ رمضان المبارک کے عنقریب آنے کا ذکر کرتے ہوئے آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس مقدس مہینے سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کے لئے روحانی اور فکری تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔

اہل بیت علیہم السلام کی حدیث "خير الناس من نفع الناس” (لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو دوسرے لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جتنا انسان دوسروں کو فائدہ پہنچائے گا وہ اسی قدر با فضیلت ہوگا۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرانی نے دنیا و آخرت دونوں میں اس فیض کا جائزہ لیا اور امور آخرت پر توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کی۔
اس با فضیلت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے روحانی تیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے نیک مفاہیم کی وضاحت کی، جس میں دنیا اور آخرت کے معاملات میں لوگوں کو فائدہ پہنچانا بھی شامل ہے۔
انہوں نے دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو پوری انسانیت تک پہنچانے کے لئے ضروری انفراسٹرکچر کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور ماہ رمضان کو خود سنبھالنے اور دوسروں کی رہنمائی کا ایک قیمتی موقع قرار دیا۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو تمام بنی نوع انسان تک پہنچانے کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ان تعلیمات کو پہنچانا واجب کفائی ہے جو تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایک ہزار سال سے زیادہ کا عرصہ گذر جانے کے باوجود ان علوم کو عام لوگوں تک پہنچانے میں اب بھی کوتاہیاں موجود ہیں اور ہر ایک کو اس کے لئے اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے علمی اور دینی سفارشات و تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت پر مزید زور دیا اور کہا کہ مبلغین کو بھی چاہیے کہ وہ جو نصیحت کریں خود اس پر عمل کریں تاکہ ان کی بات موثر ہو۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: ماہ رمضان المبارک روحانی اور دینی امور کی دیکھ بھال کا بہترین موقع ہے اور اس موقع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے۔
اپنے خطاب کے آخری حصے میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ماہ رمضان میں خود سازی اور دوسروں کی رہنمائی کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اس مقدس مہینے میں بہترین عمل گناہ کو ترک کرنا اور عبادات کرنا ہے۔
آخر میں انہوں نے ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلہ میں تمام لوگوں کے لئے خدا کی بارگاہ میں دعا کی۔