اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

اللہ تعالیٰ خلاف وعد عمل نہیں کرتا لیکن خلاف وعید عمل کرنا فضیلت ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 23 شعبان المعظم 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ عنکبوت آیت 57 "ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔” کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: چونکہ ظاہری دنیا میں کچھ لوگوں کے لئے موت شیریں ہے اور کچھ لوگوں کے لئے تلخ ہے۔ اس لئے اس آیت میں موت کو ذائقہ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ لہذا یہ آیت ان لوگوں کے لئے وعد ہے جو موت کو شیریں سمجھتے ہیں اور جو لوگ موت کو تلخ سمجھتے ہیں ان کے لئے وعید ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: وعد اور وعید میں فرق ہے۔ اللہ تعالی خلاف وعد عمل نہیں کرتا لیکن خلاف وعید عمل کرنا فضیلت ہے۔

معظم اللہ نے اس سلسلے میں بعض مفسرین اور علماء بلاغت کی تفصیل کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: قرآن کریم نے یہاں ذائقہ سے تعبیر کر کے ایک امر معقول کو امر محسوس سے تشبیہ دی ہے، چونکہ انسانی ذائقہ شیرینی اور تلخی کو محسوس کرتا ہے لہذا ذائقہ دو طرح کا ہے۔ اس لئے اس آیت مبارکہ میں ذائقہ کو بھی اس سے تشبیہ دی گئی ہے اور علماء بلاغت کے نزدیک یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لہذا جن کی موت شیریں ہو، ان کی خوشی کا آغاز سمجھا جائے گا اور یہ مسئلہ وعد ہے، لیکن جن کی موت تلخ ہو ان کی تلخی کا آغاز سمجھا جائے گا اور یہ مسئلہ وعید ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی جلسہ کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button