اسلامی دنیاخبریںشام
شام کے تضامن علاقے میں قتل عام سے متعلق 3 مشتبہ افراد گرفتار

دمشق کے سیکورٹی ڈائریکٹر نے تضامن قتل عام میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 افراد کی گرفتاری کی خبر دی، جہاں 500 سے زائد شہریوں کو بغیر کسی مقدمہ یا الزام کے پھانسی دے دی گئی تھی۔
دمشق کے سیکیورٹی ڈائریکٹر عبدالرحمن الدباغ نے بتایا کہ سیکیورٹی سروسز نے نگرانی اور تعاقب کے بعد اس قتل عام کے منصوبہ سازوں میں سے ایک کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی اور ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں دو دیگر مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری ہوئی۔
عبدالرحمن الدباغ نے بتایا کہ گرفتار افراد نے تضامن قتل عام کا اعتراف کیا ہے اور دیگر مشتبہ افراد اور جرائم کی تفصیلات جاننے کے لئے تفتیش جاری ہے۔