اسلامی دنیاخبریںشیعہ میڈیا اور ادارےعراقمقدس مقامات اور روضے

امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کی جانب سے زیارت شعبانیہ کی لائیو کوریج

عشرہ مہدویت کی آمد اور حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ سے وابستہ شیعہ نیٹ ورکس یونین نے اعلان کیا کہ انہوں نے تمام ذرائع ابلاغ کے ذریعہ کربلا معلی سے زیارت شعبانیہ کی لائیو کوریج کو ممکن بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ براہ راست نشر ہونے والی تصاویر صاف انٹرنیٹ فیڈ کی صورت میں دستیاب ہوں گی تاکہ اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والے ان مبارک ایام میں اس زیارت کی سعادت سے مستفید ہو سکیں۔

خواہش مند حضرات اور مختلف میڈیا اس لائیو براڈکاسٹ فیڈ تک مزید معلومات اور رسائی حاصل کرنے کے لئے امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے تعلقات عامہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button