اسلامی دنیاایرانخبریںدنیا

ایران فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے ادویات کے بحران اور صحت عامہ کے لئے خطرہ کے بارے میں انتباہ کیا

ایرانی فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں خبردار کیا ہے کہ انشورنس تنظیموں کی جانب سے فارمیسیوں کے کلیمز کی عدم ادائیگی سے پیدا ہونے والا ادویاتی بحران ملک کی صحت عامہ کے لئے خطرہ ہے۔

یہ صورتحال فارمیسیوں کی بندش اور بنیادی ادویات تک لوگوں کی رسائی کو کم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

ایرانی فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کو بھیجے گئے خط میں ادویات کے بحران اور اس بحران سے ملک کی صحت عامہ کو لاحق خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

2 فروری 2025 کو بھیجے گئے اس خط میں کہا گیا کہ سوشل سیکورٹی آرگنائزیشن اور دیگر انشورنس کمپنیوں کی جانب سے کلیمز کی عدم ادائیگی کے سبب فارمیسیوں کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔

اس صورتحال کے سبب کئی فارمسیز مریضوں کو درکار ادویات فراہم نہیں کر پا رہی ہیں جس کے باعث فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے یہ سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں کئی فارمسیوں کے بند ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سوشل سیکیورٹی آرگنائزیشن نے فارمیسیوں کے کلیمز کا صرف 8.8 فیصد ادا کیا ہے جو کہ فارمسیوں کے چلنے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔

فارماسسٹس کی انجمن نے ایران کے سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل سے کہا کہ وہ اس بحران کے حل کے لئے فوری اقدامات کرے تاکہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی میں خلل نہ پڑے اور ملک کی صحت عامہ کو خطرہ نہ ہو۔

ایران میں ادویات کا بحران جو کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ اور انشورینس کے مالی مسائل کی وجہ سے شدت اختیار کر گیا ہے، اب ایران میں صحت کا سنگین بحران بن چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button