اسلامی دنیاخبریںدنیاشیعہ مرجعیت

ولایت تکوینی بطور مطلق اور کامل 14 معصومین علیہم السلام سے مخصوص ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور 10 شعبان المعظم سن 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کی ولایت تکوینی کے سلسلہ میں فرمایا: ولایت تکوینی بطور مطلق اور کامل 14 معصومین علیہم السلام سے مخصوص ہے، البتہ تاریخ میں بعض اوقات علامہ ابن فہد حلی رحمۃ اللہ علیہ جیسے بعض علماء اور متقی افراد کے سلسلہ میں کرامات بیان ہوئی ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: شاید ولایت تکوینی جزئی صورت میں بعض متقین کے لئے ہو سکتی ہے اور یہ بہت سے لوگوں کے سلسلہ میں نقل ہوا ہے۔ یعنی ضروری نہیں ہے کہ انسان حضرت زینب سلام اللہ علیہا، حضرت عباس علیہ السلام یا حضرت علی اکبر علیہ السلام جیسے بلند مقام و مرتبہ پر ہو۔ لیکن مکمل ولایت تکوینی 14 معصومین علیہم السلام سے مخصوص ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: امام حسین علیہ السلام کی مستند زیارت میں ہے "إِرَادَةُ الرَّبِّ فِی مَقَادِیرِ أُمُورِهِ تَهْبِطُ إِلَیكُمْ وَ تَصْدُرُ مِنْ بُیوتِكُم” ارادہ پروردگار پہلے آپ کے پاس آتا ہے، اس کے بعد کسی اور کو بھیجا جاتا ہے۔ یہاں امور الہی کے مقدرات پر تاکید ہے نہ کہ لوگوں پر اور اس ضمن متعدد روایات اور دعائیں نقل ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button