ثقافت اور فنخبریںہندوستان

ہندوستان میں کھلے گی حضرت علی علیہ السلام انٹرنیشنل سینٹرل یونیورسٹی

عنبر فاؤنڈیشن کے چیئرمین وفا عباس نے دہلی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفا عباس نے وزیر دفاع سے انسانیت، تعلیم اور شہر عزا لکھنو کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ وفا عباس نے حضرت گنج میں امام باڑہ شاہ نجف، سعادت گنج میں شبیہ روضہ کاظمین، ڈالی گنج میں کربلا ملکہ آفاق اور حسین آباد میں چھوٹا امام باڑہ جیسے تاریخی مقامات کے تحفظ اور مرمت کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمارتیں صرف اینٹوں اور پتھروں سے بنی عمارتیں نہیں ہیں بلکہ ہمارے ایمان، ورثے اور تاریخ کا زندہ حصہ ہیں۔ انہیں سنوارنا اور ان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ نوابین اودھ نے تقریبا 3 صدی پہلے پہلے ایران و عراق میں موجود روضہ ہائے مبارک کی شبیہیں لکھنو میں تعمیر کرائی ہیں۔ جو مومنین کی زیارت گاہ اور عزاداری اور مذہبی تقریبات کا مرکز ہیں۔
وفا عباس نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے جدید اور مذہبی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے حضرت علی علیہ السلام انٹرنیشنل سنٹرل یونیورسٹی کی تاسیس کی تجویز پیش کی۔ واضح رہے کہ حضرت علی علیہ السلام انٹرنیشنل سنٹر یونیورسٹی کی تاسیس کے سلسلہ میں چند برسوں سے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button