ایشیاءثقافت اور فنخبریںدنیاہندوستان

ہندوستان میں یوم ولادت باسعادت حضرت عباس علیہ السلام عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منایا گیا

4 شعبان المعظم یوم ولادت با سعادت حضرت عباس علیہ السلام پورے ہندوستان میں انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منایا گیا۔

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کی تاریخی درگاہ شاہ مرداں سمیت دہلی اور اطراف میں مومنین نے محافل مسرت کے انعقاد اور نذر کا اہتمام کر کے یوم ولادت باسعادت حضرت عباس علیہ السلام منایا۔

ممبئی، حیدرآباد، چنئی، کولکاتہ، پٹنہ، مظفرپور، مظفرنگر، جونپور، اعظم گڑھ، بارہ بنکی سمیت پورے ہندوستان میں شیعوں اور عاشقان اہلبیت علیہم السلام نے انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے یوم ولادت باسعادت حضرت عباس علیہ السلام منایا۔

لکھنو میں درگاہ حضرت عباس علیہ السلام میں عظیم الشان جشن ابو الفضل العباس علیہ السلام منعقد ہوا، جسمیں علماء و ذاکرین وغیرہ نے تقاریر کی اور شعراء کرام نے بارگاہ وفا میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا‌۔ اس کے دیگر مساجد، امام بارگاہوں اور مومنین کے گھروں میں محافل مقاصدہ اور نذر کا اہتمام ہوا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button