اسلامی دنیاافغانستانپاکستانخبریں
پاکستان نے افغانی قیدیوں کو افغانستان کے حوالے کیا
پاکستان نے 141 افغان قیدیوں کو تورخم امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا۔
پاکستان سے افغان تارکین وطن کی ملک بدلی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ وزارت امور مہاجرین کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت 141 افغان تارکین وطن کو پاکستانی پولیس نے گرفتار کر کے تورخم امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کے بعد اس ملک سے ڈی پورٹ کر دیا۔
اس سلسلہ میں صوبہ ننگرہار کی تورخم بندرگاہ میں افغان مہاجرین کی منتقلی کے ذمہ دار بخت جمال گوہر نے کہا: یہ پہلا موقع ہے جب پاکستانی حکام نے افغان قیدیوں کو اتنے بڑے پیمانے پر افغانستان بھیجا ہے۔