ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

راہ خدا میں پیسہ خرچ کرنے سے کم نہیں ہوتا: مولانا سید رضا حیدر زیدی

لکھنو۔ شاہی آصفی مسجد میں نماز جمعہ 31 جنوری 2025 کو حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی صاحب قبلہ پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب لکھنو کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے نمازیوں کو تقوی الہی کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: میں اپنے آپ کو اور آپ تمام حضرات کو تقوی الہی اختیار کرنے کی نصیحت کر رہا ہوں۔ پروردگار ہم سب کو اتنی توفیق دے کہ ہم سب کے دلوں میں اس کا تقوی پایا جائے۔ ہم ہمیشہ اس سے ڈرتے رہیں اور اس کے احکام پر عمل کرتے رہیں۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے امیر المومنین علیہ السلام کے خطبہ غدیر کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: "جو غدیر کے دن کچھ مومنین کی کفالت کی ذمہ داری لے گا تو امیر المومنین علیہ السلام ضامن ہوں گے کہ اس شخص کی موت کفر پر نہ ہو اور نہ ہی وہ تنگدست ہو۔” راہ خدا میں پیسہ خرچ کرنے سے کم نہیں ہوتا۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے حدیث کی روشنی میں مزید فرمایا: اگر کوئی کچھ مومنین کی کفالت کی ذمہ داری لے اور اسے موت آ جائے تو اس کا اجر اللہ پر ہے۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث "ہمارے شیعہ اہل مروت ہوتے ہیں، باعزت ہوتے ہیں، سخی ہوتے ہیں، کنجوس نہیں ہوتے ہیں، کریم ہوتے ہیں، اپنے بھائیوں کی حاجت کو پورا کرنے والے ہوتے ہیں۔” بیان کرتے ہوئے فرمایا: شیعہ وہی ہوں گے جنہیں امام جعفر صادق علیہ السلام سند عطا کریں۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے امیر المومنین علیہ السلام کی حدیث "خداوند عالم نے دولت مندوں کے مال میں فقراء کی روزی فرض کی ہے۔ کوئی فقیر بھوکا نہیں سوتا مگر یہ کہ مالدار نے اس کے حق کو روک دیا ہے اور اللہ اس سلسلہ میں اس سے باز پرس کرے گا۔” اب اگر ہمارے سماج میں کوئی بھوکا ہے تو اس کا مطلب یہ کہ مالدار نے لاپرواہی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button