طالبان کے اپنے ملک پر قبضہ کرنے کے بعد فرار ہونے والے افغان مہاجرین نے امریکی صدر سے پناہ گزینوں کی آباد کاری کے پروگرام کی معطلی سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان افغان شہریوں نے جن میں سے بعض نے افغانستان میں امریکی افواج کی مدد کے لئے اپنی جانیں خطرے میں ڈالی ہیں، نے ٹرمپ اور انسانی حقوق کے حکام کو لکھے گئے خط میں کہا کہ افغانستان واپسی کا مطلب ان کے لئے موت ہے۔
وہ پاکستان میں اپنی بدقسمت صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہیں اور اس ملک کے حکام کی جانب سے سیکورٹی کے فقدان اور من مانی ہراساں کئے جانے کی شکایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی افواج کے ساتھ تعاون کرنے والے افغانیوں کے لئے ترتیب دیا جانے والا دوبارہ آباد کاری پروگرام اب ٹرمپ کی جانب سے معطل کرنے کے فیصلے کے بعد ملتوی ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔