برائی اور گناہ میں تعاون حرام ہے لیکن اعانت کے سلسلہ میں اختلاف ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 20 رجب الاصب 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ مائدہ آیت 2 کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عربی لغت میں تعاون جو باب تفاعل سے ہے اور اعانت جو باب افعال سے ہے، کے درمیان فرق ہے۔ تعاون یعنی دو، تین یا چند لوگ مل کر کوئی کام انجام دیں کہ وہ کام ممکن ہے نیک اور اچھا ہو اور ممکن ہے برا اور شر ہو۔ البتہ دونوں صورت میں تعاون کہا جائے گا چاہے نیک کام ہو یا برا۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن اعانت یعنی کوئی انسان کوئی کام انجام دے رہا ہے اور دوسرا اس کی مدد کر رہا ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: برائی اور گناہ میں تعاون کے حرام ہونے میں فقہا کے درمیان اختلاف نہیں ہے۔ لیکن برائی اور گناہ میں اعانت کرنے میں فقہاء کے درمیان اختلاف ہے۔ اگرچہ مشہور شیعہ فقہا اسے حرام جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.