اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

زائرین امام موسی کاظم علیہ السلام کو عراقی وزارت صحت کی خصوصی طبی خدمات

عراقی وزارت صحت نے امام موسی کاظم علیہ السلام کے ایام شہادت کے موقع پر زائرین کے لئے طبی خدمات کے خصوصی منصوبے کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔

یہ منصوبہ وزیر صحت صالح مہدی الحسناوی کی نگرانی اور سیکیورٹی اداروں اور متعلقہ وزارتوں کے تعاون سے نافذ کیا گیا ہے۔

طبی ٹیمیں کاظمین کی جانب جانے والی سڑکوں پر تعینات رہیں گی اور 30 ایمبولنسز اور 3 موبائل کلینک خصوصی دستوں کے ساتھ ہنگامی خدمات فراہم کریں گی۔

نیز 80 ایمبولنسز کاظمین سیکورٹی زون کے باہر خدمات انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔

اس کے علاوہ صحت مند خوراک اور پانی کی فراہمی، خون کی مختلف اقسام کو ذخیرہ کرنے اور ہنگامی حالات میں زائرین کی مدد کے لئے طبی مراکز اور ہسپتالوں کو تیار کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button