ڈیووس کے سالانہ اقتصادی اجلاس میں مصنوعی ذہانت کے تعاون پر تبادلہ خیال
ورلڈ ایکنامک فورم 2025 کا سالانہ اجلاس 20 سے 24 جنوری تک عالمی رہنماؤں کی موجودگی ٹھیم کے تحت یورپ کے بلند ترین شہر ڈیووس کے پہاڑی ریزورٹ میں منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں مصنوعی ذہانت کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا کہ ڈیووس 2025 سربراہی اجلاس میں ہونے والی بات چیت میں جیو اکنامک غیر یقینی صورتحال، ثقافتی کثیر قطبیت، تجارتی تناؤ اور موسمیاتی بحران پر توجہ دی جائے گی۔
اجلاس میں جدت، مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور بائیو ٹیکنالوجی کی اہمیت پر بھی زور دیا جائے گا تاکہ معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ اس اجلاس کے قواعد کی بنیاد پر جسے 1973 میں مرتب کیا گیا تھا اور 2020 میں توسیع دی گئی تھی، اس میں اسٹیک ہولڈرز کے لئے سرمایہ داری کے اصول یا کمپنیوں کے لئے مشترکہ آداب کے نظام پر زور دیا گیا ہے۔