اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
کاظمین میں امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت پر لاکھوں سوگواروں کی آمد متوقع
روضہ کاظمین انتظامیہ کو توقع ہے کہ اس زیارت میں 13 ملین سے زیادہ زائرین شرکت کریں گے۔
اس حوالے سے روضہ کاظمین کے ڈپٹی سکریٹری جنرل اور ملینی زیارت کمیٹی کے چیئرمین سعد الحاجیہ نے وضاحت کی کہ اس موقع کی یاد میں اس زیارت کی تیاریاں جوش وخروش کے ساتھ شروع کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: شہر مقدس کاظمین میں ہر روز زائرین کی بڑی بڑی تعداد آتی، جو خلیج فارس کے ممالک جیسے ایران، ہندوستان، لبنان اور پاکستان سے پیدل سفر کر کے امام موسی کاظم علیہ السلام کی زیارت کے لئے آئے ہیں۔
آخر میں یہ بتانا ضروری ہے کہ اس موقع کو عراق کی سب سے بڑی تقریب میں شمار کیا جاتا ہے اور اس میں دنیا بھر کے لوگوں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے جس سے مسلمانوں اور شیعوں کے دلوں میں امام موسی کاظم علیہ السلام کے مقام کا پتہ چلتا ہے۔