افریقہخبریںدنیا

ڈاکوؤں نے نائجیریہ فوج کے 21 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا

حکام کے مطابق شمال مغرب نائجیریہ کے کاتسینا ریاست میں ڈاکوؤں کے حملے میں کم از کم 21 حکومتی حمایت یافتہ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

کاتسینا پولیس کے ترجمان ابوبکر صدیق علیو نے کل "اے ایف پی” کو بتایا کہ حکومت کی حامی فورسز کے ایک مقتول ساتھی کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے واپس ا رہے تھے اسی وقت انہیں صفانہ ضلع کے باورہ گاؤں میں ڈاکوؤں نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ کاتسینا شمال مغربی اور وسطی نائجیریہ کی متعدد ریاستوں میں سے ایک ہے جو ڈاکوؤں سے دوچار ہے جو گاؤں پر چھاپے مارتے ہیں، رہائشیوں کو قتل کرتے ہیں اور اغوا کرتے ہیں نیز گھروں کو جلاتے اور لوٹتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button