امریکہخبریں

سان فرنینڈو ویلی میں فائر ٹورنیڈو اور پانی کی قلت سے آگ کا قہر

سان فرنینڈو ویلی میں جنگلات کی تباہ کن آگ نے خطرناک صورتحال پیدا کردی ہے، جہاں ایک نایاب فائر ٹورنیڈو کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ یہ ٹورنیڈو آگ اور تیز ہواؤں کے امتزاج سے پیدا ہوا، جو گھومتے ہوئے آگ، دھواں اور راکھ کا ستون بناتا ہے۔

برینٹ ووڈ سمیت دیگر علاقوں میں آگ کے پھیلاؤ کے بعد 1.80 لاکھ افراد کو انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اب تک آگ نے 11 افراد کی جان لے لی، 37,000 ایکڑ زمین جلادی، اور 12,000 سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ پانی کی قلت اور 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے آگ بجھانے کی کوششوں کو مزید مشکل بنادیا ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی پبلک ہیلتھ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے، کھڑکیاں بند رکھنے اور ماسک پہننے کی ہدایت دی ہے کیونکہ فضائی آلودگی شدید خطرات پیدا کررہی ہے۔

کیلیفورنیا کے گورنر نے پانی کی قلت کی آزادانہ تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث آگ کے شعلے مزید بھڑکنے کا خدشہ ہے، جبکہ 10,000 فائر فائٹرز اور 1,000 فائر انجن آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button