اسلامی دنیاپاکستانخبریں
خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں 19 خوارج ہلاک، فوج کے 3 جوان جانبحق
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 3 مختلف کاررائیاں کیں، یہ کارروائیاں صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے متنی، ضلع مہمند کے علاقے بائیزئی اور ضلع کرک میں کی گئیں۔
فوج كے ترجمان نے بتایا کہ پشاور متنی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، مہمند بائیزئی آپریشن میں بھی 8 دہشت گرد مارے گئے، کرک آپریشن میں 3خوارج دہشت گردوں کو مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 19خوراج دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے تین جوان كام ائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔