اسلامی دنیاخبریںدنیاشیعہ مرجعیت

اہل جہنم ممکن ہے جہنم میں ہمیشہ نہ رہیں لیکن جو جنت میں گیا وہ وہاں ہمیشہ رہے گا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 23 جمادی الثانی سن 1446 ہجری کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اہل جہنم کے سلسلہ میں فرمایا: قرآن کریم کی آیات اور احادیث اہل بیت علیہم السلام کے مطابق جہنم میں دو قسم کے لوگ ہیں۔ بعض جہنمی وہاں ہمیشہ رہیں گے لیکن ان میں سے بعض کچھ مدت بعد پاک ہو جائیں گے اور جہنم سے رہا ہو جائیں گے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن جو جنت میں داخل ہوا وہ جنت میں ہمیشہ رہے گا۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button