خبریںدنیایورپ

روس کا مال بردار جہاز ’بحیرہ روم‘ میں دھماکے کے بعد ڈوب گیا، 2 افراد لاپتہ

بحیرہ روم میں روس کا ’اُرسا میجر‘ نامی مال بردار جہاز انجن روم میں دھماکے کے بعد ڈوب گیا، جہاز میں سوار عملے کے 2 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جہاز کو 2009 میں تعمیر کیا گیا تھا، مال بردار جہاز روسی وزارت دفاع کی فوجی تعمیرات کے آپریشنز دیکھنے والی ایک کمپنی کا حصہ ہے۔

کمپنی کے مطابق ’ارسا میجر‘ روس کے شہر ولادی ووستوک کے لیے روانہ ہوا تھا، جہاز بندرہ گاہ کی تعمیر کے لیے نصب کی جانی والی کرینیں لے جارہا تھا۔

روسی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں جہاز کے انجن روم میں ہونے والے دھماکے کی وجہ نہیں بتائی، تاہم عملے کے 16 ارکان میں سے 14 کو بچانے اور انہیں ہسپانیہ منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے، تاہم 2 اب تک لاپتہ ہیں۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ریا‘ نے ہسپانیہ میں اپنے سفارتخانے کے حوالے سے بتایا کہ ’ روس ارسا میجر کے ڈوبنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہا ہے اور ہسپانیہ میں حکام سے رابطے میں ہے۔’

روسی وزارت دفاع کے ساتھ کام کرنے والی کمپنی ’اوبورون لوجسٹکس‘ کے مالک نے ’ارسا میجر‘ کے کے ڈوبنے کے حوالے سے تبصرے سے انکار کیا ہے۔

خیال رہے کہ روس کی فوج سے تعلقات کی وجہ سے مذکورہ کمپنی پر امریکا نے 2022 میں پابندی عائد کی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button