اسلامی دنیاخبریںشاممقدس مقامات اور روضے
ایندھن ختم ہونے سے روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں سارے چراغ بجھ گئے
دمشق۔ روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں ایندھن کا ذخیرہ ختم ہونے کی وجہ سے روضہ کے چراغ بجھ گئے ہیں۔ روضہ مبارک کے منتظم نے بتایا کہ کل رات بجلی کی فراہمی کے لئے درکار ایندھن کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے۔
سابق صدر بشار الاسد کے دور میں حرم کی چراغ روشن رکھنے کے لئے ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جاتی تھی۔ 10 دن بعد جب حکومت شام کا سقوط ہوا اور تحریر الشام کی افواج نے اقتدار سنبھالا۔ ابھی تک روضہ مبارک کو بجلی کی فراہمی نہیں کی جا سکی۔
کل رات روضہ مبارک میں موجود ایندھن کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد سب سے پہلے روضہ کی روشنی میں کمی آئی اور پھر تمام ہال اور صحن مکمل طور پر تاریک ہو گئے۔
تاہم روضہ مبارک کی سیکورٹی برقرار ہے۔ روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے کچھ خدام کا کہنا ہے کہ مقامی حکومت نے بجلی کی فراہمی کے لئے تعاون کا وعدہ کیا ہے۔