خبریںدنیاہندوستان

هندوستان کیلئے روس نے ویزا فری انٹری دینے کا اعلان

روس نے 2025 سے بھارتی شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روس اور بھارت کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

جون 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان ویزا پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔ اب روس کے نئے ویزا قوانین کے نفاذ کے بعد بھارتی شہری ویزا کے بغیر روس کا سفر کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی شہری اگست 2023 سے روس کے لیے ای-ویزا حاصل کرنے کے اہل ہیں، جس کا اجرا تقریباً چار دن میں مکمل ہوتا ہے۔

2023 میں روس نے 9,500 ای-ویزا جاری کیے، اور 60 ہزار سے زائد بھارتیوں نے ماسکو کا سفر کیا، جو 2022 کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ تھا۔ اس وقت روس نے ویزا فری انٹری کی سہولت صرف چین اور ایران کو دی ہے، تاہم بھارت کے لیے بھی اس کا آغاز 2025 میں متوقع ہے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button