اسلامی دنیاخبریںشام
سابق شامی حکومت کی 50 جیلوں میں 70 سے زائد قسم کے تشدد
شام میں سابق حکومت کے دوران ہزاروں افراد کو صیدنایا جیل سمیت درجنوں مراکز میں اذیتیں دی گئیں۔ بین الاقوامی اداروں کی متعدد رپورٹس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کو تشدد کے ذریعہ قتل کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک کے تقریبا تمام صوبوں میں 50 سے زائد ایسے مراکز تھے۔ اطلاعات کے مطابق سابق حکومت نے قیدیوں پر جسمانی، نفسیاتی اور جنسی تشدد سمیت اذیت کے 72 طریقے استعمال کئے تھے۔
اس نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیدیوں کو جبری مشقت اور قید تنہائی کا نشانہ بھی بنایا ہے۔