امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق 2024 کے پہلے 9 ماہ میں ہندوستانی طلبہ کو جاری کیے گئے ایف ون ویزا کی تعداد میں 38 فیصد کمی واقع ہوئی۔ 2023 کے اسی عرصے میں ایک لاکھ 3 ہزار 495 ویزے جاری کیے گئے تھے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 64 ہزار 8 رہی۔
گزشتہ سالوں کے اعدادوشمار کے مطابق 2022 میں 93 ہزار 181 اور 2021 میں 65 ہزار 235 ایف ون ویزے جاری کیے گئے تھے۔ 2020 میں کورونا وبا کے دوران صرف 6 ہزار 646 ویزے جاری ہوئے تھے۔
چینی طلبہ کو جاری کیے گئے ایف ون ویزا میں بھی 8 فیصد کمی آئی ہے۔ موجودہ تعلیمی سال میں امریکہ میں 3 لاکھ 31 ہزار ہندوستانی طلبہ اور 2 لاکھ 77 ہزار چینی طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ایف ون ویزا غیر ملکی طلبہ کو امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔