شام میں شامی فوج کی بڑی کارروائی پاكستان كے ضلع کرم کے دہشتگردوں کی گرفتاری
شام کے شہر حلب میں شامی فورسز کی ایک اہم کارروائی کے دوران تحریر الشام تنظیم (سابقہ القاعدہ اور داعش) سے وابستہ 20 سے زائد تکفیری دہشتگرد گرفتار کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ان کا تعلق پاکستان کے ضلع کرم کے علاقوں منگل، مقبل، بوشہرہ، اور ستین سے ہے۔
شامی حکومت نے ان گرفتار دہشتگردوں کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں انہیں واضح طور پر دکھایا گیا ہے۔ یہ پاکستانی دہشتگرد جنگجو شام میں حکومت مخالف جنگ میں ملوث تھے اور انہیں امریکہ، اسرائیل، ترکی، اور کچھ عرب ممالک کی مالی و عسکری مدد حاصل تھی۔
یہ تکفیری عناصر نہ صرف شامی حکومت کے خلاف برسرِپیکار تھے بلکہ شیعہ سنی فسادات کو ہوا دے کر علاقائی امن کو بھی متاثر کر رہے تھے۔ انہیں کرائے کے جنگجوؤں کے طور پر استعماری طاقتوں کے مقاصد پورے کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
پاکستان سے دہشتگردوں کی شام میں موجودگی اور ان کی سرگرمیوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ واقعہ عالمی سطح پر پاکستان کے لیے چیلنجز پیدا کر رہا ہے، کیونکہ ایسے عناصر نہ صرف خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ پاکستان کی بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں۔