اسلامی دنیاپاکستانخبریں

لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور:پاکستان، لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورداپنے گھروں،دفاتر وعمارتوں سے باہر نکل آئے.

بتایاگیاہے کہ لاہور سمیت گجرات ، قصور ، جہلم ، کھاریاں ، ننکانہ صاحب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اس کے علاوہ سرائے عالمگیر،وزیر آباد،پھالیہ،پتوکی ،سلانولی ،جلالپور جٹیاں ،کالا باغ اور سوہاہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کھاریاں کے قریب اور گہرائی 15کلو میٹر تھی۔

زلزلے کی شدت کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں عوام گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور دعا و ذکر شروع کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button