اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاراچنار: شہید آصف رضا کی لاش کی بےحرمتی، حکومتی خاموشی سوالیہ نشان

پاراچنار سے تعلق رکھنے والے آصف رضا اور دیگر شیعہ مومنین پر حملے کے واقعے کی دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، پشاور جاتے ہوئے قافلے پر تکفیری عناصر نے حملہ کیا اور چند افراد کو اغوا کر لیا، جن میں آصف رضا بھی شامل تھے۔

بعد ازاں ان میں سے چار افراد کی لاشیں پاراچنار بھیجی گئیں، جن کے جسموں کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا تھا۔ حال ہی میں تکفیریوں کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں شہید آصف رضا پر ہونے والے مظالم اور ان کی لاش کی بےحرمتی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

ویڈیو میں شہید کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے بعد قتل کیے جانے کے مناظر شامل ہیں۔ یہ ویڈیو علاقے میں شدید غم و غصے کا باعث بنی ہے۔

عوام نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔ اس واقعے نے امن و امان کی صورتحال پر سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button