رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے بعد 25 برسوں میں جو اسلامی فتوحات کہلاتی ہیں وہ اسلام میں بیان کردہ شرائط کے مطابق نہیں ہوئیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعہ 19 جمادی الاول 1446 ہجری کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے روایت کہ جس میں امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا: خدا اس بندے پر رحمت نازل کرے جو ہمارے امر کا احیاء کرتا ہے۔ اور جب اباصلت نے پوچھا کہ آپ کا امر کیسے احیاء ہوگا تو فرمایا: ہمارے علوم کو سیکھے اور دوسروں کو سکھائے کیونکہ جب لوگ ہمارے کلام کے محاسن کو جان لیں گے تو ہمارا اتباع کریں گے۔” کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: امام علی رضا علیہ السلام نے اس مسئلہ کی اہمیت ،اور وجوب کے سلسلہ میں معارف اہل بیت علیہم السلام کے نشر کی تاکید فرمائی ہے، یہاں لفظ "ناس” (لوگ) کا استعمال ہوا ہے یعنی رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ اور عترت طاہرہ علیہم السلام کا کلام اور احادیث دنیا والوں تک پہنچائی جائے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگر یہ حقائق لوگوں تک پہنچیں اور جو کچھ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ اور اہل بیت علیہم السلام نے بیان فرمایا ہے دنیا والوں تک پہنچے، یقینا وہ اسلام کو قبول کریں گے۔
انھوں نے اس روایت "سيأتي على الناس زمان لا يبقى من القرآن إﻻ رسمه ومن الإسلام إلا اسمه” عنقریب لوگوں پر ایسا وقت آنے والا ہے جب قرآن صرف ایک رسم اور اسلام صرف نام کے سوا باقی نہ ہوگا۔” کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: اس روایت میں تاکید ہوئی ہے کہ آخری زمانے میں حقیقی اسلام نہیں ہوگا اور آج جس اسلام سے بعض غیر مسلم نفرت کرتے ہیں وہ حقیقی اسلام نہیں ہے۔ جیسے جعلی دوا بیمار کا علاج نہیں کرتی۔
آیۃ اللہ العظمی شیرازی نے فرمایا: یہ اسلام جس سے مغرب والے اور بعض دنیا والے نفرت کرتے ہیں وہ حقیقی اسلام نہیں ہے، صرف اس کا نام اسلام ہے۔ پس اگر حقیقی اسلام دنیا والوں تک پہنچ جائے اور لوگ دین سے آشنا ہو جائیں اور اہل بیت علیہم السلام کی تاریخ ان تک پہنچ جائے تو وہ دین اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کریں گے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔