اسلامی دنیاخبریںلبنان
ثقافتی فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کی انسانی امداد کے نئے مرحلے کا آغاز
مسلسل اسرائیلی بمباری کے نتیجہ میں لبنان میں انسانی بحران کے تسلسل کو مدنظر رکھتے ہوئے فلاحی ثقافتی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے بے گھر ہونے والے لبنانی خاندانوں میں ضروری امداد کی تقسیم کے ایک نئے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا۔
اس ادارہ نے HIC فلاحی ادارہ اور امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے تعاون سے لبنانی پناہ گزینوں کے خاندانوں میں روزی روٹی اور سامان کی امداد کا ایک نیا پیکج تقسیم کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے انسانی ہمدردی کے اقدامات میں صرف غیر نقد امداد کی تقسیم تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں گرم کھانا تیار کرنے اور بے گھر ہونے والوں کو گھر فراہم کرنے اور کھانا تقسیم کرنے کے لئے موبائل کچن کا قیام بھی شامل ہے لبنان کے مختلف علاقوں میں پناہ گاہیں موجود ہیں۔