بعض اوقات روایات میں مشابہ الفاظ مختلف احکام پر مشتمل ہوتے ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 15 جمادی الاول 1446 ہجری کو منعقد ہوا. جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے روایات میں مختلف احکام سے مربوط مشابہ الفاظ کے سلسلہ میں فرمایا: بعض اوقات روایات میں کسی موضوع کے سلسلہ میں ایک تعبیر استعمال کی جاتی ہے اور یہی تعبیر کسی اور موضوع کے سلسلہ میں بھی استعمال ہوتی ہے جبکہ دونوں حکم کا موضوع مختلف ہوتا ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: مثلا نماز قبول نہ ہونا جو مسجد کا پڑوسی ہو لیکن گھر میں نماز پڑھے، سے اس میں فرق ہے جو بغیر طہارت کے نماز پڑھ رہا ہے، کیونکہ پہلا کا حکم مکروہ ہے اور دوسرے کا حکم حرام کا ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: اسی طرح مرگ جاہلیت میں فرق ہے جو بغیر معرفت امام کے دنیا سے گذر جائے اور جو بغیر وصیت کئے ہوئے دنیا سے گذر جائے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔