خبریںہندوستان

ہندوستان : چھتیس گڑھ میں خطبہ ٔجمعہ کیلئے حکومت سے منظوری لازمی

وقف کے قوانین میں زور زبردستی سے ترمیم کی کوششوں کے درمیان اس کے خطرناک نتائج بھی آنا شروع ہوگئے ہیں اور چھتیس گڑھ کی بی جے پی حکومت نے غیر آئینی و غیر قانونی قدم اٹھاتے ہوئے ریاست کے مساجد کے ائمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جمعہ سے قبل اپنے خطبہ کی وقف بورڈ سے جانچ کرائیں۔

مسلمانوں کی عبادت اور مذہبی امور میں راست مداخلت کرتے ہوئے چھتیس گڑھ حکومت کے ماتحت وقف بورڈ نےانتہائی قابل مذمت قدم اٹھاتے ہوئے ریاست کے سبھی مساجد کے متولیان کو ہدایت دی کہ وہ نماز جمعہ سے قبل دیئے جانے والے خطبہ کی بورڈ سے جانچ کرائیں۔
وقف بورڈ کے چیئرمین سلیم راج نےریاستی حکومت کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے دعویٰ کیا کہ چونکہ مساجد اور درگاہیں وقف بورڈ کے ماتحت ہیں،ایسے میں وہ اس طرح کا حکم جاری کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

وقف بورڈ نے ائمہ کو ہدایت دی کہ وہ حکومت کی شان میں قصیدے پڑھیں اور اس کی اسکیموں کے بارے میں عوام کو بتائیں۔ اس کے لئے وقف بورڈ نے ریاست کی تمام مساجد کے متولیوں کا واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے۔ ہر متولی کو اس گروپ میں جمعہ کی تقریر کا موضوع اور اس کی تفصیلات لکھنی ہوں گی۔

وقف بورڈ سے مقرر کردہ افسران اس موضوع اورتقریر کے موضوع کی جانچ کریں گے۔ منظوری کے بعد ہی ائمہ اس موضوع پر مساجد میں تقریر کر سکیں گے۔ وقف بورڈ نے دھمکی دی کہ اگر ائمہ نے ان ہدایات پر عمل نہیںکیا تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاسکتی ہےکیونکہ وقف بورڈ ایکٹ میں بھی ایسا کرنے کا قانون موجود ہے۔
ائمہ کو اگلےجمعہ سے ان ہدایات کو ہر حال میں نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button