قرآن کریم میں ذی القربی سے مراد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ اسراء آیت 26 کہ جس میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا ذی القربی کے عنوان سے ذکر ہوا ہے، کے مکی یا مدنی ہونے کے سلسلہ میں فرمایا: اہل بیت علیہم السلام کی روایات میں آیا ہے کہ بعض اوقات سورہ مدنی ہوتا ہے لیکن اس کی بعض آیتیں مکی ہوتی ہیں اور بعض اوقات سورہ مکی ہوتا ہے لیکن اس کی بعض آیتیں مدنی ہوتی ہیں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: حتی اگر سورہ اسراء مکی سوروں میں سے ہو اور یہ آیت شریفہ بھی مکی ہی ہو تب بھی اس آیت شریفہ کے متعلق ایک خاص روایت موجود ہے جسے عامہ اور خاصہ دونوں نے نقل کیا ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ اسراء آیت 26 میں ذی القربی کے مفہوم کے سلسلہ میں فرمایا: جیسا کہ عترت طاہرہ علیہم السلام نے اس آیت شریفہ میں ذی القربی کا مصداق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو بیان فرمایا ہے، لہذا ہر وہ چیز جو عترت طاہرہ علیہم السلام سے ثابت ہو وہ قرآن کریم کی طرح حجت ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔