پیاز اوردہی کو ایک ساتھ کھانے کے حیرت انگیز فوائد
پیاز قدرتی اینٹی بایوٹک ہے اور دہی پروبایوٹک ۔۔ ہمارے کھانوں میں یہ دونوں چیزیں کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی شکل میں شامل ہو ہی جاتی ہیں کہیں سالن میں، کہیں سلاد میں، تو کہیں رائتے میں۔۔!
ہمارے یہاں کھانوں میں مفید سبزی یا پھلوں یا مفید مصالحوں کا استعمال تو ضرور ہوتا ہے لیکن وہ ہمارے کھانے کا طریقہ کارغلط ہوتا ہے۔ غلط کھانے کی عادات کی وجہ سے موٹاپے. بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی خطرناک بیماریوں اب ہمارے یہاں کے زیادہ ترعوام مبتلا ہیں۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ طریقہ خوراک اور طرز زندگی کو بدلا جائے۔ دہی اور پیاز کو اگر ایک ساتھ کھایا جائے تو اس سے ہمیں حیران کن فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ آئیے یہاں ہم اس آرٹیکل میں ان دونوں چیزوں کے کچھ اہم خواص جانتے ہیں۔
دہی اور پیاز کی اہم خصوصیات :
دہی اور پیاز دونوں ہی فوائد میں بہترین ہیں۔ یہ دونوں غذائیں خاس کر گرمی کے موسم میں انتہائی مفید ہیں کیوں کہ ان کی تاثیر ٹھنڈی ہے۔ اس لئے یہ جسم کو ٹھنڈک پہنچا کر سکون کا احساس دلاتی ہیں۔ دہی میں موجود پروبایوٹک جسم کو ٹھنڈا رکھنے اور نظام ہاضمہ کو ٹھیک کرنے میں فائدہ مند ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پیاز میں ایسی کئی اینٹی بایوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم کو انفیکشن اور بیماریوں سے بچانے کا کام کرتی ہیں۔ دہی اور پیاز ایک ساتھ کھانے سے آپ یہ فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔
1۔ نظامِ ہضم کی درستگی کے لئے بہترین :
نظام ہاضمہ کو درست رکھنے کے لئے دہی اور پیاز کا استعمال بہترین دوا ہے۔ اس سے آپ کی آنتوں کا فعل ٹھیک ہوتا ہے اور آئے دن جن کا پیٹ خراب رہتا ہے اس سے بھی نجات ملتی ہے۔ دہی میں موجود خصوصیات آنتوں کے لئے فائدہ مند بیکٹیریا کو بڑھانے کا کام کرتی ہیں۔
2۔ جلد کے لیے بہترین بیوٹی پروڈکٹ:
دہی اور پیاز کے کھانے سے جلد خوبصورت ہو جاتی ہے ، خاص کر دہی تو جلد کے لئے قدرتی ٹونر بھی ہے اورجلد کی غذا بھی۔ یہ جلد کو کئی طرح کے مسائل سے نجات دلاتی ہیں۔ اس کے علاوہ جلد کے مختلف قسم کے انفیکشن سے چھٹکارہ دلانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
3۔ مدافعتی نظام مضبوط بنائے:
یہ دونوں چیزیں مدافعتی نطام کو بھی مضبوط بناتی ہیں اور اس کی وجہ سے آپ بار بار بیمار نہیں پڑتے ۔ کئی تحقیقات اور مطالعوں میں یہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ یہ دونوں چیزیں بیماریوں سے لڑنے کے لئے ایک شیلڈ فراہم کرتی ہیں۔
4۔ خواتین کے پوشیدہ اعضاء کے انفیکشن بھی دور کرے:
دہی اور پیاز کھانے سے خواتین کے اندرونی اعضاء کے انفیکشن کا مسئلہ بھی حل ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اس لیے خواتین کو دہی اور پیاز ضرور کھانا چاہیے ۔
5۔ ہائی بلڈ پریشر میں فائدہ مند:
ہائی بلڈ پریشر کے مریض بھی اس نسخے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، جن لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ رہتا ہے ان کے لئے دہی اور پیاز کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جو لوگ دہی کھاتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کا امکان دوسرے لوگوں کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے۔
6۔ ہڈیوں کے لیے فائدہ مند:
دہی اور دودھ کیلشئیم کا عمدہ ذریعہ ہیں ، اس میں کیلشئیم ، پوٹاشئیم، موجود ہے جو کہ ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اسی طرح پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اورکیلشئیم ، مینگنیز یوں تو ہمارے پورے جسم کے لئے فائدہ مند ہے لیکن خاص کر ہڈیوں کی حفاظت کے لئے بھی اکسیر ہے ۔
کچھ لوگوں کو ان چیزوں سے الرجی یا تیزابیت کا مسئلہ پیدا ہو جاتاہے تو ایسے افراد اپنے معالج سے مشورے کے بعد ہی ان کا استعمال کریں اور اپنی طبعیت کے حساب سے اسے اپنی روزمرہ زندگی میں اپنائیں ۔