اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیتعراقماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرمقدس مقامات اور روضے

نجف، کربلا اور عراق کے دیگر شہروں میں عزائے فاطمی کے شاندار جلوس ہائے عزا

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے نجف اشرف، کربلا معلی اور عراق کے دیگر شہروں میں عزاداری منعقد ہو رہی ہے جس میں عوام کے مختلف طبقوں اور شیعہ مراجع تقلید شرکت کرتے ہیں۔

اس عزاداری میں کہ جس میں بہت لوگ شامل ہوتے ہیں، عزادار پیدل چل کر امیر المومنین علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضر ہوتے ہیں اور وہاں عزاداری کرتے ہیں۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

ایام عزائے فاطمی وہ ایام ہیں جب شیعہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کا ماتم کرتے ہیں۔

عراقی شیعہ خصوصا کربلا اور نجف میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر عزاداری کرتے ہیں۔

اس سال بھی گزشتہ برسوں کی مناسبت سے نجف اشرف میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے دن روضہ امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے زائرین اور مجاورین نے شرکت کی اور جلوس بر آمد ہوا۔

اس جلوس میں قبائل کی معروف شخصیات، عہدہ داران، حسینی موکب کے نمائندوں اور انجمن ہائے ماتمی نے شرکت کی۔

یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر نجف اشرف میں جلوس عزا کا انعقاد ایک دیرینہ روایت ہے جو جلوس امیر المومنین علیہ السلام کے روضہ مبارک کی جانب جاتا ہے۔

75 دن والی روایت کے مطابق ایام عزائے فاطمی دوم کے موقع پر یہ جلوس عزا نجف اشرف میں مقیم مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی دام ظلہ کی قیادت میں برآمد ہوتا ہے۔

اسی طرح یہ جلوس قم مقدس ایران میں کئی برسوں سے مراجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ وحید خراسانی مدظلہ العالیٰ اور آیۃ اللہ العظمیٰ میرزا جواد تبریزی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں 95 دن والی روایت کی مناسبت سے برآمد ہوتا ہے۔

نجف اشرف کے علاوہ کربلا معلی اور سوق الشیخ میں بھی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر جلوس عزا برآمد ہوتا ہے۔

ان دنوں حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مقدس پر شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مجلسیں اور جلوس منعقد ہو رہے ہیں۔

کاظمین اور سامرا میں ائمہ خدا علیہم السلام کے روضہ مبارک اور عراق کے دیگر شہروں میں موجود مزارات مقدسہ پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عزاداری منعقد ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button