خبریںہندوستان

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر، 13 علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز

دہلی میں فضائی آلودگی سنگین زمرے میں برقرار ہے اور سانس لینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ شہر کے 13 علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 400 سے تجاوز کر چکا ہے، جن میں وزیر پور (421)، بوانا (409)، نیو موتی باغ (378) اور این ایس آئی ٹی (444) شامل ہیں۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے سات دنوں تک اے کیو آئی 350 سے اوپر رہنے کا امکان ہے، اور بعض مقامات پر یہ سنگین سطح یعنی 400 سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق دہلی کا مجموعی اے کیو آئی 373 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ صحت کے لیے شدید خطرناک ہے۔ حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ قریبی ریاستوں میں پرالی جلانے پر پابندی سخت کریں اور ٹرانسپورٹ اور تعمیراتی دھول جیسے عوامل کو روکنے کے لیے اقدامات کو فوری طور پر نافذ کریں۔ دہلی کی فضائی آلودگی شہریوں کے لیے صحت کے سنگین مسائل پیدا کر رہی ہے، اور صورتحال کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button