امریکہخبریںدنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدارتی انتخابات 2024 میں کامیابی کا اعلان

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی صبح اپنے ڈیموکریٹک حریف کمالا ہیرس کے خلاف امریکی صدارتی انتخابات جیتنے کا اعلان کرتے ہوئے سرحدی مسائل کے حل پر زور دیا۔

ٹرمپ نے پینسلوینیا میں فتح حاصل کی، جس سے ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 267 ہوگئی۔ اعلان کے بعد دیے گئے بیانات میں انہوں نے کہا، "ہم نے سوئنگ اسٹیٹس میں کامیابی حاصل کی ہے” اور اپنی جیت کو ملکی تاریخ میں "ایسا سیاسی فتح جیسا کبھی نہیں ہوا” قرار دیا۔

سرحدی بحران پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، "ہم سرحدی مسائل کو درست کریں گے اور کئی رکاوٹوں کو عبور کرکے تاریخ رقم کی ہے”، مزید کہا کہ انہوں نے تقریباً 315 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک نئی مدت دی گئی ہے اور ان کی مہم نے ریپبلکنز کو سینیٹ میں کنٹرول واپس دلانے میں مدد کی ہے، اور امید ظاہر کی کہ وہ ایوان نمائندگان میں اکثریت برقرار رکھ سکیں گے۔

ٹرمپ نے ملک میں حالات بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیکس میں کٹوتی، ملازمتوں کی تخلیق، اور اقتصادی ترقی پر توجہ دیں گے اور "مجرموں کے لیے سرحدوں کو بند کریں گے” تاکہ "امریکہ کی عظمت بحال کریں”۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button