چھوڑ دینے سے ملکیت ختم ہو جاتی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 29 ربیع الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ایسے پھلوں کے استعمال کے بارے میں جو باغ کے مالک کے استعمال میں نہیں ہے، فرمایا: اگر باغ کا مالک ان پھلوں کو چھوڑ دے، ان کو نہ ہی بیچے اور نہ ہی استعمال کرے تو دوسرے اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: یا اگر کسی کے گھر کا قالین یا فرش پھٹ گیا اور اس نے اسے گلی میں اس طرح رکھ دیا کہ جیسے چھوڑ دیا ہو تو دوسرے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: چھوڑ دینے سے ملکیت ختم ہو جاتی ہے
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔