میڈرڈ:خبر ایجنسی کے مطابق اسپین میں4 روز قبل آنےوالے تاریخ کے بدترین سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 214 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں اورسیلاب کے باعث 2 ہزار افراد اب بھی لاپتا ہیں جبکہ متعدد لوگ اب تک اپنے گھروں اور دیگر جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔
اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے سیلاب زدہ علاقے ویلنسیا میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے 10ہزار فوجی اور پولیس اہلکار بھیجنے کاحکم دیا ہے۔