خبریںیورپ

اسپین کے ویلنسیا میں تین دہائیوں کے بدترین سیلاب نے 158 افراد کی جان لے لی

اسپین کے مشرقی علاقے ویلنسیا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 158 ہو گئی ہے۔ ویلنسیا، جو اپنی لیموں کی کاشت کے لئے جانا جاتا ہے، اب شدید بارشوں اور سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے، اور سیلاب نے اہم سڑکیں، گاؤں اور شہر کو متاثر کیا ہے۔

ریسکیو حکام نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اب تک 155 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، اور مزید لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ امدادی ٹیمیں اور ایمرجنسی سروسز رات بھر کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں تک رسائی کی کوششوں میں مصروف رہیں، تاکہ سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو نکالا جا سکے۔ امدادی کاموں میں تاخیر کے باعث خدشہ ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ سیلاب یورپ میں گزشتہ تین دہائیوں میں سب سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوا ہے، اور 2021 میں جرمنی میں آنے والے سیلاب کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں اسپین میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ حکام نے مزید بارشوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے، جس سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button