اسلامی دنیاافغانستانخبریں

طالبان نے ٹیلی وژن نہیں صرف ریڈیو چلے گا کا نیا فیصلہ جاری کیا

طالبان کی جانب سے نجی ٹی وی چینلز کو پروگراموں کو ریڈیو میں تبدیل کرنے کا حکم

کابل۔ طالبان نے ٹیلی وژن نہیں صرف ریڈیو چلے گا کا نیا فیصلہ جاری کیا ہے۔

افغانستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق طالبان نے نجی ٹی وی چینلز کے ذمہ داران کو ہدایت دی ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر اپنے پروگراموں کو صوتی نشریات میں تبدیل کریں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے قندھار میں طالبان کے اعلیٰ عہدیداروں اور میڈیا حکام کے درمیان ایک اجلاس ہوا جس میں "جاندار کی تصاویر” نشر کرنے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ طالبان نے میڈیا ذمہ داران کو کہا ہے کہ جو لوگ اس حکم کی پابندی نہیں کریں گے، انہیں اپنی نشریات بند کرنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button