اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

روایات کے مطابق سرزمین کربلا سر زمین کعبہ سے افضل ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اعتبار 23 ربیع الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سرزمین کربلا کی فضیلت کے سلسلہ میں فرمایا: شیخ کلینی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد، شیخ مفید رحمۃ اللہ علیہ کے استاد یعنی عظیم شیعہ عالم جناب ابن قولویہ کی کتاب کامل الزیارات کے حاشیہ میں روایت نقل ہوئی ہے کہ خداوند عالم نے پہلے زمین کعبہ کو خلق کیا اس کے بعد دیگر زمینوں کو زمین کعبہ سے پھیلایا، دوسری زمینوں کو خلق کیا کہ جن میں سے ایک زمین سرزمین کربلا تھی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: یعنی خانہ کعبہ کی تخلیق کے بعد اللہ تعالی نے زمین کو دوسری زمینوں تک پھیلا دیا اور اس طرح دنیا بنی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: زمین کی تشکیل کے بعد خانہ کعبہ کو اس خدائی فضل پر فخر تھا کہ وہ تخلیق میں زمین کا پہلا نقطہ ہے اور زمین کی پہلی تخلیق اسی سے ہوئی ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: یہی وہ موقع تھا کہ اللہ تعالی کی جانب سے زمین (کعبہ) کو صدا آئی کہ خاموش رہو، اگر میں نے سرزمین کربلا کو خلق نہ کیا ہوتا تو تمہیں بھی خلق نہ کرتا۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button