امریکہخبریںدنیا

امریکی ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ،4 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست ہیوسٹن میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہیوسٹن میں پیش آیا جہاں ایک نجی ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران ریڈیو ٹاور سے ٹکراگیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے میں چار افراد جانبحق ہوئے۔حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر نے ایلنگٹن فیلڈ سے پرواز بھری تھی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایلنگٹن فیلڈ سے پرواز بھرنے والے ہیلی کاپٹر کی منزل کا پتا نہیں چل سکا۔ خوش قسمتی سے جہاں ہیلی کاپٹر گرا وہاں کوئی اور جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر پرائیویٹ تھا اور ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے باعث ریڈیو ٹاور گر کر تباہ ہو گیا جس سے گارڈن کی گھاس میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت اہل خانہ سے اجازت کے بعد جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button