اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

مجبور گھرانوں کے علاج کا خرچ بیت المال کے ذمہ ہے...: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل، بدھ، جمعرات 4، 5، 6 ربیع الثانی 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے علاج کے بھاری اخراجات اور اہل خانہ کی جانب سے انہیں ادا نہ کرنے کے سلسلہ میں فرمایا: ایسے مجبور گھرانوں کے علاج کا خرچ بیت المال کے ذمہ ہے اور اگر حکومت بنی امیہ اور بنی عباس جیسے ظالم حکام کے ہاتھ میں ہو جو ایسے معاملات میں خرچ نہیں کرتے ہیں تو تمام مسلمانوں پر اس خرچ کا ادا کرنا واجب کفائی ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: یہ واجب کفائی تمام مسلمانوں کے ذمہ ہے اور اس میں صرف رشتہ دار اور اقرباء شامل نہیں ہیں کیونکہ یہ حکم خاندان اور اقرباء سے مخصوص نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اگر کفایت کی حد تک کوئی اس مسئلہ کو حل کر دے تو دوسرے مسلمانوں پر واجب نہیں ہے۔ لیکن اگر کفایت کی حد تک مسئلہ حل نہ ہو تو صاحبان ثروت پر ایسے مجبور گھرانوں کی مدد واجب عینی ہے۔‌

متعلقہ خبریں

Back to top button