اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

زائرین اربعین کے پیدل چلنے والے راستوں پر وسیع پیمانے پر شجرکاری

عراق کی سیکورٹی انفارمیشن یونٹ کے سربراہ نے زائرین اربعین کے راستوں پر درخت لگانے کے منصوبے کو جاری رکھنے کی خبر دی۔

تحسین الخفاجی کے مطابق، یہ کاروائی عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے حکم سے سرسبز مقامات کو بڑھانے اور زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے کی گئی ہے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں زائرین اربعین کے راستوں پر درخت لگانے کا سب سے بڑا منصوبہ نافذ کیا جائے گا۔

الخفاجی نے یہ بھی کہا کہ حکومت سڑکوں کو دوبارہ کھول کر اور ٹریفک جام کو دور کر کے زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے متعدد وزارتوں کے ساتھ اس منصوبے میں حصہ لیا اور زائرین کے راستوں پر درخت لگائے۔

یہ اقدام زائرین اربعین کی مدد اور ان کے سفری حالات کو بہتر بنانے میں سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف سڑکوں کو خوبصورت بنانے میں مدد دے گا بلکہ ماحول اور معاشرے کی صحت پر مثبت اثر ڈالے گا اور عراقی عوام کو زیارت اربعین سے گہرا تعلق یاد دلائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button