ہارڈ ورڈ یونیورسٹی کے ویدر ہیڈ انسٹیٹیوٹ نے "امام مہدی علیہ السلام غائب اور وقت کا خاتمہ” کے عنوان سے ایک نئی رپورٹ شائع کی ہے۔
اس رپورٹ میں امام مہدی علیہ السلام کے تصور اور عالمی سیاست پر ان کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس کا مقصد اسلام کے اس اہم عقیدے کے بارے میں عوام کی سمجھ کو فروغ دینا ہے۔
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ حضرت مہدی پر عقیدہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں بشمول مغرب کے مسلم کمیونٹیز کے لئے اسلامی عقیدے کا ایک لازمی حصہ ہے۔
تاہم، اس عقیدہ کی عمیق جوانب کو اکثر نظر انداز کیا گیا ہے۔
یہ رپورٹ امام مہدی علیہ السلام کے کردار، ان کے آنے کے انتظار کے تصور سے متعلق ہے اور اسلام میں امام اور خلیفہ کے کردار کے درمیان اہم فرق کو واضح کرتی ہے۔
نیز مسلمانوں کے سماجی اور سیاسی مسائل پر اس عقیدہ کے اثرات اور سماجی تحریکوں سے اس کے تعلق کا جائزہ اس رپورٹ میں دیا گیا ہے۔
ایسے حالات میں جب اسلامی مسائل اور عالمی سیاست پر اس کے اثرات کی طرف توجہ بڑھ رہی ہے، یہ رپورٹ اسلامی معاشروں میں عقیدہ امام مہدی علیہ السلام کے کردار اور عالمی سطح پر اس کے اثرات کو سمجھنے کے لئے ایک اہم قدم ہے۔