قرآن کریم میں نفس مطمئنہ کے خاص مصداق امام حسین علیہ السلام ہیں : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ منگل 28 ربیع الاوّل 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ فجر کی آیات 27 تا 30 "اے نفسِ مطمئن۔ تو اس حالت میں اپنے پروردگار کی جانب واپسی کر کہ تو اس سے راضی ہے اور وہ تجھ سے راضی ہے۔ پس تُو میرے (خاص) بندوں میں داخل ہو جا۔ اور میری جنت میں داخل ہو جا۔” کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: نفس مطمئنہ وہی ہے جسکی جانب قرآن کریم میں اشارہ ہوا ہے اور اسکی صفت راضیہ اور مرضیہ ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اس آیت شریفہ کے سلسلہ میں ایک خاص روایت ہے کہ یہ آیت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں نازل ہوئی ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: البتہ یہ روایت صرف امام حسین علیہ السلام کو مصداق نہیں بتاتی بلکہ دیگر معصومین علیہم السلام کے ساتھ ساتھ صالحین کو بھی شامل ہے جن کا مرتبہ معصومین علیہم السلام کے بعد ہے۔