Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاایرانخبریںدنیا

ایران نے اسرائیل پر داغے 400 بیلسٹک میزائل

حزب اللہ چیف حسن نصراللہ کی وفات کے بعد بھی اسرائیل کے ذریعہ لبنان پر حملہ جاری ہے اور ہر طرف قتل کا بازار گرم ہے۔ اس درمیان ایران نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کر دیا ہے۔

اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی طرف سے بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل داغی گئی ہیں جو تقریباً 10 لاکھ شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

آئی ڈی ایف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ دیر رات کی وہ ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں بیلسٹک میزائل آسمان میں دکھائی دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے 400 سے زائد بیلسٹک اور کروز میزائل اسرائیل پر داغے ہیں۔ حالانکہ کچھ رپورٹس میں 100 سے زائد میزائل داغے جانے کی خبریں دی جا رہی ہیں۔

اس درمیان آئی ڈی ایف نے الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے بعد پورے اسرائیل میں سائرن کی آوازیں گونج رہی ہیں۔ شہریوں سے شیلٹر میں رہنے کی گزارش کی گئی ہے۔ خصوصاً وسطی اور جنوبی اسرائیل میں مقیم لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بنکر میں چلے جائیں۔ ساتھ ہی اسرائیل نے اپنے سیکورٹی شیلڈ ’آئرن ڈوم‘ کو فعال کر دیا ہے۔ اسرائیل کا پورا زور ایرانی میزائلوں کو ناکام بنانے پر ہے۔

’ٹائمز آف اسرائیل‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئرن ڈوم نے ایرانی میزائلوں کو گرانا بھی شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button