اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیتعراق

آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کا امت مسلمہ سے اہل لبنان کی مکمل مدد اور نصرت کا مطالبہ

لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف شیعہ مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کی جانب سے اہل لبنان کے نام ایک خصوصی پیغام ان کے دفتر سے جاری کیا گیا ہے۔

جو مندرجہ ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ان کٹھن دنوں میں معزز لبنانی قوم مسلسل بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ جارحیت انتہائی وحشیانہ طریقوں سے جاری ہے، جس میں بڑی تعداد میں ذاتی املاک تباہ کی جا رہی ہیں اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جنوبی لبنان اور بقاع کے درجنوں دیہات اور قصبوں پر شدید بمباری کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں کئی بہادر مزاحمت کار اور بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، اور ہزاروں افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔

اس صورت حال میں، دفتر مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی اپنے عزیز لبنانی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاگو ہے کہ وہ لبنانی عوام کی حفاظت فرمائے، انہیں اپنی پناہ میں رکھے، اور شریروں کے شر اور بدکاروں کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔

ہم ان کے شہداء کے لیے اللہ کی رحمت اور خوشنودی کی دعا کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

دفتر آیۃ اللہ العظمی سیستانی اس وحشیانہ جارحیت کو روکنے اور لبنانی عوام کو اس کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اور تمام مومنین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ لبنانی عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں، وہ کریں۔اللہ لبنان اور اس کی معزز عوام کو ہر برائی اور مصیبت سے محفوظ رکھے۔

19 ربیع الاول 1446ھ

مطابق 23 ستمبر 2024ء

دفتر سید سیستانی دام ظلہ – نجف اشرف

متعلقہ خبریں

Back to top button