Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
افریقہخبریںدنیا

 سوڈان ؛ جنگ ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں، ہیضہ کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے: وزارت صحت

سوڈان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں ہیضہ کی وباء میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سوڈان میں گزشتہ ۲؍ ماہ میں ہیضہ کے سبب  ۳۸۸؍ افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ ۱۳؍ ہزار بیمار ہیں۔ خیال رہے کہ اپریل ۲۰۲۳ء سے سوڈان اور آر ایس ایف کے درمیان تنازعے جاری ہے جس کے سبب سوڈان کے باشندے مزید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

 یہ بیماری ان علاقوں میں پھیل رہی ہے جو موسلادھار بارش اور سیلاب کے سبب تباہ کن ہوگئے ہیںجن میں خاص طور پر مشرقی سوڈان شامل ہے جہاں کروڑوں بے گھر سوڈانی باشندوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں ہیضہ کے سبب ۶؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ۴۰۰؍ بیمار ہیں۔ یہ بیماری سوڈان کے ۱۸؍ میںسے ۱۰؍ صوبوں میںدرج کی گئی ہے جن میں کسالا اور القضارف شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ہیضہ تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے جس کے سبب اسہال ہوتا ہے۔ اسہال کا ممکنہ وقت میں علاج نہ کروایا گیا تو پانی کی شدید کمی کی وجہ سے کچھ گھنٹوں میں موت کے امکانات بھی ہوتے ہیں۔

یہ بیماری زہر آلودہ پانی اور غذا کے ذریعے پھیلتی ہے۔یہ بیماری سوڈان میں عام ہے۔۲۰۱۷ء میں سوڈان میں ہیضہ کی وباء پھیلنے کے دوران صرف ۲؍ ماہ میں ۷۰۰؍ افراد ہلاک ہوئے تھے اور ۲۲؍ ہزار بیمار تھے۔ اپریل ۲۰۲۳ء میں سوڈان میں جنگ کی شروعات ہوئی تھی۔ یو این کے مطابق سوڈان میں جنگ کے سبب اب تک تقریباً ۲۰؍ ہزار شہری ہلاک وہئے ہیں جبکہ دسیوں ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button