Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاعراقمقدس مقامات اور روضے

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضے پر رسول و امام جعفر صادق علیہما السلام کی ولادت پر چراغاں

آج کل شہر کربلا کا الگ ہی ماحول ہے۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام پر خصوصی شجاوٹ ہوئی اور شاندار تقاریب میں میزبان زائرین اور عاشقان رسول نے حاضری دی اور اپنے عہد کی تجدید کی۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

17 ربیع الاول تک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضے پر سجاوٹ اور مختلف خوشی کے پروگرام منعقد ہوں گے۔

زمانہ قدیم سے یہ دونوں یوم ولادت شیعوں کے درمیان سب سے بڑے اور بابرکت اسلامی مواقع میں سے ایک کے طور پر جانی جاتی ہیں۔
ان دنوں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضوں کو سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ قدرتی پھول لگائے گئے ہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک سے زائرین اس موقع پر کربلا پہنچے ہیں۔
امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضوں پر ان مبارک ایام کے لئے مختلف پروگرام تیار کئے گئے ہیں۔


متعدد زائرین نے شیعہ خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں اس بابرکت موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس دن کو زمین پر عدل الہی کے خغاز کی علامت سمجھا اور بتایا کہ یہ میلاد مبارک مبارکباد کے پیغام اور تعلیم اہل بیت علیہم السلام کو پوری دنیا تک پہنچانے کا بہترین موقع ہے۔
زائرین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس دن کو دنیا کے تمام حصوں میں منایا جانا چاہیے تاکہ امن، دوستی اور بھائی چارے کے پیغام کو بہتر طریقے سے سمجھا جا سکے جس کی تبلیغ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ اور امام جعفر صادق علیہ السلام نے کی تھی۔


اس سلسلے میں عراق، شام، ایران اور مختلف ممالک میں شیعہ محفل منعقد کریں گے تاکہ تمام شیعہ اس عظیم جشن میں شرکت کر سکیں۔‌
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے قم کے مرکزی دفتر کے علاوہ وابستہ تمام مراکز اور دفاتر میں اس پر مسرت موقع پر محفل اور جشن منعقد ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button